the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رمضان کا مہینہ اس بات کی تربیت کا مہینہ ہے کہ لوگ اپنے آپ پر کنٹرول کرکے رہنا سیکھیں ۔ وہ اپنے خواہشوں پر لگام لگائیں ۔وہ اشتعال کے باوجود مشتعل نہ ہوں وہ بھوک اور پیاس کی شدت برداشت کرکے اپنے اندر روحانیت پیدا کریں ۔ذکر اور تلاوت اور نماز کی کثرت سے وہ خدا کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ رمضان کے مہینے کا مقصد یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے آپ کو آخری حد تک خدا سے قریب کرے۔ اور یہ قربت اُسی وقت ممکن ہے جبکہ آدمی اپنے آپ کو انسانوں کی دنیا سے دور لے جائے اور اپنے آپ کو خدا کی دنیا سے قریب کرے۔ اور رمضان کا مہینہ تقویٰ کا مہینہ ہے ۔ یعنی کانٹوں سے نہ الجھنے کا مہینہ ہے ۔ان اخیالات کا اظہار اے ایم اقبال انجینئر دینی و اصلاحی اجتماع منعقدہ مسجد قادریہ نزد نہرواسٹیڈیم بیدر سے کیا۔اور انہوں نے احادیث کے حوالہ سے بتایا کہ جس نے اپنے غصہ کو دفاع کیا ‘اللہ اس سے اپنے عذاب کو دفع کردیں گے اور جس نے اپنی زبان کی حفاظت کی اللہ اس کی پردہ پوشی کردیں گے اور جس نے اللہ سے معافی مانگی اللہ اسے معاف کردیں گے۔ اور جو اللہ کی خشیت میں رو پڑا وہ دوزخ میں آگ سے دو ر ہوا‘اور ہمیں معلوم ہونا چاہیئے کہ گناہ گار سے گنہگار انسان بھی زندگی کے کسی مرحلہ پر اللہ کی طرف پلٹ آتا ہے۔ ہر انسان کی فطرت میں جونیکی ہے وہ کسی واقعہ کو دیکھ کر عود کر آتی ہے اسی لئے کسی کی اصلاح سے مایوس نہ ہوناچاہیئے۔ دراصل ایمانی زندگی عبادت ہی سے ہے کہ آدمی اپنے جملہ معاملات زندگی میں خدا اور رسول ؐ کی اطاعت کرے کیونکہ اللہ نے رسولؐ کی اطاعت ہم پر



فرض کی ہے۔ اور اسلام دین کامل ہے تب ہی ہمارے زندگی کے معاملات جیسے شادی وبیاہ ‘نکاح و طلاق‘ معاملات‘لین دین‘ کاروبار‘ تعلیم و تجارت ‘ ہر معاملے میں عمل کرسکتے ہیں جس کی خوشخبری اللہ نے اس طرح دی ہے کہ ’’ اے نبی ؐکہہ دو کے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہوتو میری پیروی کرو‘‘ اللہ تم سے محبت کریگا اور تمہارے گناہوں کو بخش دیگا اور اللہ بہت بخش نے والا‘رحم کرنے والا ہے ۔ جناب اے ایم اقبال انجینئر نے اپنے اختتامی خطاب میں روزہ کے فوائد کے بارے میں بتا تے ہوئے کہا کہ روزہ سے اسلامی سوسائٹی میں مساوات کا سبق ملتاہے ۔ اور مولوی فہیم الدین اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان میں نزول قرآن کا آغاز ہوا۔اور پہلی وحی ’غار حرا ء میں جو آئی ‘ وہ رمضان میں آئی ۔ اس اعتبار سے قرآن مجید اور رمضان کا آپس میں گہرا تعلق ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ نبی کریمؐ اس ماہ مبارک میں جبرائیل علیہ السلام سے قرآن کا دور کیا کرتے تھے ۔اور نماز تراویح کا بھی اہتمام کرتے تھے ۔اسی لئے تراویح کی نماز پڑھ کی ہی خریدو فروخت اور دوسرے کاموں کیلئے پھریں۔ نماز کے وقت بازاروں میں پھرنا سخت گناہ ہے کیونکہ ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کی ارزانی و فراوانی کا موسم بہار ہے ۔ اور سرکش شیاطین کو قید کردیا جاتاہے۔ اور ر مضان کے ایک مہینے کی عبادت ہی ہمارے اندر سیرت و کردار کی تعمیرو تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرنے کیلے کافی ہے۔ انشاء اللہ ہماری پوری زندگی اعمال صالحہ اور عبادات سے ہم رنگ ہوجائے گی۔ اور تب ہی ممکن ہے جب قرآن سے اپنے تعلق اور رشتہ کو مضبوط کریں۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.